You are currently viewing بھارتی اداکارہ نیلو کوہلی کے شوہر ہرمندر سنگھ دنیا میں نہیں رہے

بھارتی اداکارہ نیلو کوہلی کے شوہر ہرمندر سنگھ دنیا میں نہیں رہے

ممبئی (ڈیسک) بھارتی اداکارہ نیلو کوہلی کے خاوند ہرمندر سنگھ واش روم میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
ہرمندر سنگھ صحت مند تھے اور گوردوارے سے واپسی کے بعد واش روم گئے تھے۔
واش روم سے واپسی پر دیر لگی تو ملازم نے جاکر دیکھا تو ہرمندر فرش پر پڑے ہوئے تھے۔
ہرمندر کو فوری اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہرمندر سنگھ کی آخری رسومات اتوار کو ادا کی جائیں گی۔
نیلو اور ہرمندر نے 1986 میں شادی کی تھی اور ان کے تین بچے صاحب، تِرپتی اور صاحبہ ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7