You are currently viewing بھارتی اداکارہ مُن مُن دتہ جرمنی میں حادثے کا شکار ہوگئیں

بھارتی اداکارہ مُن مُن دتہ جرمنی میں حادثے کا شکار ہوگئیں

  • Post author:
  • Post category:حادثہ / دنیا
  • Post last modified:21/11/2022 21:39
  • Reading time:1 mins read

برلن (ڈیسک) بھارتی اداکارہ جرمنی میں حادثے کے دوران زخمی ہوگئیں۔ بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے معروف ڈرامہ ”تارک مہتا کا الٹا چشمہ“ میں ببیتا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ مُن مُن دتہ نے ٹریفک حادثے کی خبر اپنے مداحوں کو انسٹاگرام پر دی۔ مُن مُن دتہ چھٹیاں گزارنے ان دنوں جرمنی میں موجود ہیں جہاں ان کی کار کو حادثہ پیش آیا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ جرمنی میں ان کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ان کے بائیں گھٹنے پر شدید چوٹ آئی ہے۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ حادثے کی وجہ سے وہ اپنا دورہ مختصر کرکے فوری وطن واپس آرہی ہیں۔ اداکارہ مُن مُن دتہ نے اپنے زخمی گھٹنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”جی ہاں یہ میرا گھٹنہ ہے“۔