بنگلور (ڈیسک) بھارت میں کانگریس رہنما کے بھائی کے گھر سے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے چھپائے گئے ایک کروڑ روپے برآمد کرلیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چھاپہ کانگریس کے رہنما اشوک کمار کے بھائی سبرامنیا رائے کے گھر پر مارا گیا۔
رپورٹس کے مطابق انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے ریاست کرناٹک میں واقع گھر میں موجود درخت میں چھپائی گئی رقم برآمد کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹکا اسمبلی کے الیکشن 10 مئی کو ہونے ہیں جبکہ نتائج کا اعلان 13 مئی کو کیا جائے گا۔