You are currently viewing بھارت، پولیس گردی کا ایک اور واقعہ، 2 مسلم نوجوان قتل، 5 زخمی

بھارت، پولیس گردی کا ایک اور واقعہ، 2 مسلم نوجوان قتل، 5 زخمی

بہار (نیوز ڈیسک) بھارت میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کی آڑ میں پولیس نے فائرنگ کرکے دو مسلم نوجوانوں کو قتل 5 کو زخمی کردیا۔
بھارتی ریاست بہار کے شہر کٹیہار میں بجلی کی عدم دستیابی پر احتجاج کےدوران پولیس نے فائرنگ کرکے 34 سالہ خورشید عالم اور 22 سالہ سونو شاہ کو قتل کردیا۔
مقتولین کو سینے اور سر پر گولیاں ماری گئیں ۔
پولیس کی فائرنگ سے 5 مسلم مظاہرین زخمی بھی ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر پولیس گردی کی وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد کٹیہار پولیس نے واقعے کی ذمہ داری مظاہرین پر ڈال دی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل ہجوم نے املاک کو نقصان پہنچایا اور پولیس پر حملہ کیا جس پر پولیس کو جوابی کارروائی کرنی پڑی۔
واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور مظاہرین کو نازک حصوں پر نشانہ بنانے پر اعلیٰ پولیس افسران نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7