You are currently viewing بھائی مخاطب کرنا شوق نہیں مجبوری ہے، اشنا شاہ

بھائی مخاطب کرنا شوق نہیں مجبوری ہے، اشنا شاہ

کراچی (ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اشنا شاہ نے کہا کہ اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو بھائی کہہ کر مخاطب کرنے کا کوئی شوق نہیں بلکہ مجبوری ہے۔ انھوں نے انسٹاگرام پر اس حوالے سے لکھا کہ کہ ”اگر بھائی نہ کہیں تو کافی حضرات کا دماغ خراب ہوجاتا ہے“۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اسٹوری اپ ڈیٹ میں بتایا کہ ساتھ کام کرنے والے اکثر سوال کرتے ہیں کہ ”یار بھائی کیوں کہتی ہو“۔ انھوں نے لکھا کہ کہ” آپ لڑکی /عورت کے ساتھ ایک اچھے دوست یا کولیگ کے طور پر پیش آئیں تو کسی کو بھائی بنانے کی ضرورت نہیں ہوگی“۔