حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک ):حکومت نے بڑی عید سے قبل بڑا بم گرانے کی تیاری کرلی ۔اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی جس میں سب سے زیادہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔وزارت خزانہ نے آئندہ ماہ کے لیے نئی قیمتوں کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 71 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
جبکہ پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔