You are currently viewing بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے نہ پلانے پر فواد خان کے خلاف مقدمہ درج

بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے نہ پلانے پر فواد خان کے خلاف مقدمہ درج

لاہور(ڈیسک) معروف اداکار فواد خان کے خلاف بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے نہ پلانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

لاہور کے فیصل ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں انسداد پولیو مہم کے دوران رضاکاروں کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے جن میں معروف اداکار فواد خان کا نام بھی شامل ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے یہ کارروائی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانے پر کی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو کی ایک ٹیم فواد خان کے گھر پولیو کے قطرے پلانے پہنچی تو اداکار کی طرف سے تعاون نہیں کیا گیا اور بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کردیا۔ ڈی سی او لاہور کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا گیا جس کے بعد سرکاری کام میں مداخلت کرنے پر فواد خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.