سرگودھا (ڈیسک) سی او او ریلوے نے کہا ہے کہ ٹرینوں کی بروقت آمد و رفت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مسافروں کو بہتر سے بہتر سفری سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
اس ضمن میں سرگودھا کے شہریوں کیلئے سرگودھا سے براستہ شاہین آباد، سلانوالی، جھنگ،شورکوٹ، خانیوال اور ملتان کیلئے ساندل ایکسپریس کی بحالی یقینی بنائی جارہی ہے ۔
جلد اہلیان سرگودھا کو اس ٹرین کی بحالی کی خوشخبری سنا دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ ریلوے نے اس ٹرین کو 8سے 10بوگیوں پر مشتمل بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔
قبل ازیں یہ ٹرین 4بوگیوں پر مشتمل تھی جس سے مسافروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
مبشر نوید نے کہا کہ اب ٹرین کی بوگیوں کی تعداد بڑھا کر لوگوں کیلئے سہولتیں پیدا کی جارہی ہیں تاکہ شہری باآسانی سفر کرسکیں۔