You are currently viewing بونیر: مسافر وین کھائی میں گرگئی، 4 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق

بونیر: مسافر وین کھائی میں گرگئی، 4 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق

بونیر (نیوز ڈیسک) بونیر کے علاقے چغرزئی میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے 4 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مسافر وین چغرزئی سے سواڑی جارہی تھی کہ ڈوما کس کے مقام پر بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں گر گئی۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے میں 4 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈگر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.