ڈھاکہ(ڈیسک)بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ آج(جمعرات سے)شیر بنگلہ نیشنل سٹیدیم ڈھاکہ میں شروع ہوگا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو میزبان ٹیم کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہے۔
کالی آندھی نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو 3وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم نے کال آندھی کو کلین سویپ کیا تھا۔ میزبان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میچ میں چھ وکٹوں ، دوسرے ون ڈے میچ میں سات وکٹوں جبکہ تیسرے اور آخر ی ون ڈے میچ میں 120رنز سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج جمعرات سے شروع ہوکر 15فروری تک شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ، ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کی قیادت مومن الحق کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت کریگ براتھویٹ کریں گے ۔