You are currently viewing بنگلہ دیش ،ماسک پہننے کو یقینی بنانے کے لئے میں موبائل کورٹ کی مہم چلائی جائے گی، ترجمان بنگلہ دیشی وزیراعظم

بنگلہ دیش ،ماسک پہننے کو یقینی بنانے کے لئے میں موبائل کورٹ کی مہم چلائی جائے گی، ترجمان بنگلہ دیشی وزیراعظم

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:17/11/2020 14:24
  • Reading time:1 mins read

ڈھاکہ (ڈیسک)بنگلہ دیش کی حکومت نےعوام کاگھروں سے باہر ماسک پہننے کو یقینی بنانے کے لیے موبائل کورٹ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان خندکر انوارالاسلام نے یہ اعلان وزیر اعظم شیخ حسینہ کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس کے بعد کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے سے ہی متعلقہ حکام کو موبائل کورٹ آپریشن چلانے کی ہدایت کی ہے تاکہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران چہرے کے ماسک کےاستعمال سے متعلق حکومتی حکم پر عمل کرانے کو یقینی بنایا جا سکے۔ کورونا وائرس کے وبائی امراض کے پیش نظرگذشتہ ماہ تمام سرکاری اور نجی اداروں ، بازار کی جگہوں اور دیگر عبادت گاہوں پر ماسک پہننے لازمی قرار دے دیا گیا تھا۔ بنگلہ دیش کی صحت کی خدمات سروس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 2 ہزار 139 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 21 اموات ہوئی ہیں۔ نئے رپورٹ ہونے والے کیسز کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 34 ہزار472 تک پہنچ گئی جبکہ 6 ہزار 215 اموات ہوئی ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.