You are currently viewing بنگلا دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز؛ پاکستان کی نمبر 1 پوزیشن بھی داؤ پر لگ گئی

بنگلا دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز؛ پاکستان کی نمبر 1 پوزیشن بھی داؤ پر لگ گئی

لاہور (ڈیسک) بنگلا دیش کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز میں پاکستان کی عالمی نمبر 1 پوزیشن بھی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔

بنگلا دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز قومی ٹیم کی مختصر ترین فارمیٹ میں عالمی رینکنگ کے حوالے سے بھی بہت اہمیت کی حامل ہے۔

پوائنٹس ٹیبل کے تحت پاکستان کو اپنی نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے بنگلا دیش کو کلین سوئپ کرنا ضروری ہے کیونکہ پاکستان سے آسٹریلیا صرف ایک پوائنٹ پیچھے ہے، پاکستان کی ایک شکست بھی کینگروز کو نمبر ون بنا سکتی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل کے مطابق پاکستان اس وقت 270 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، آسٹریلیا269 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، جنوبی افریقا 262 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جب کہ بھارت 260 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.