You are currently viewing بنگلادیش کے انٹیلی جنس چیف ملازمت سے برطرف، فوج میں اکھاڑ پچھاڑ

بنگلادیش کے انٹیلی جنس چیف ملازمت سے برطرف، فوج میں اکھاڑ پچھاڑ

ڈھاکا (نیوز ڈیسک) بنگلادیش کے انٹیلی جنس چیف کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا جبکہ فوج میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کردیے گئے۔
بنگلادیش کے انٹرسروسز پبلک ریلشنز کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ میجر جنرل ضیاء الاحسن کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔
میجر جنرل ضیاء الاحسن ملکی انٹیلی جنس ایجنسی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن مانیٹرنگ سینٹر (این ٹی ایم سی) کے ڈائریکٹر جنرل تھے۔
مذکورہ ایجنسی کے ذمہ ملکی صورتحال پر نظر رکھنا، اعدادو شمار جمع کرنا اور کمیونیکیشن مواد کی ریکارڈنگ شامل تھا۔
علاوہ ازیں اس ایجنسی کو ای میلز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نگرانی اور فون کالز ریکارڈنگ کرنے کی بھی اجازت ہے۔
بنگلا دیشی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سیف العالم کو وزارت خارجہ کا قلمدان دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں لیفٹیننٹ جنرل مجیب الرحمان جی او سی آرمی ٹریننگ اور ڈاکٹرائن کمانڈ ہوں گے۔
بنگلادیشی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایاکہ میجر جنرل ضیاء الاحسن کی جگہ میجر جنرل ردوان الرحمان ڈی جی این ٹی ایم سی ہوں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حسینہ واجد کے اقتدار چھوڑ کر فوجی ہیلی کاپٹر میں بھارت فرار کےبعد آرمی چیف نے عبوری حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7