You are currently viewing بل اقساط کے لیے آئی ایم ایف سے اجازت، کیا یہ آزادی ہے؟ سراج الحق

بل اقساط کے لیے آئی ایم ایف سے اجازت، کیا یہ آزادی ہے؟ سراج الحق

لیہ (نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کو اچھوت سمجھنے والے سیاستدان نہیں معاشی دہشت گرد ہیں۔
لیہ میں جلسہ سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ ہماری لڑائی ملک میں مہنگائی اور نفرتوں کےخلاف ہے، کسی کو اپنا حق نہیں مل رہا، میرٹ پر نوکری نہیں مل رہی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور تحریک انصاف کی حکومتوں میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ بجلی کے بلوں کی اقساط کے لیے آئی ایم ایف سے اجازت لی جا رہی ہے کیا یہ آزادی ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ یہ سیاستدان نہیں معاشی دہشت گرد ہیں، سب کا ایک چیز پر اتفاق ہے بیرون ملک سے بھیک مانگنا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ ہر وزیر خزانہ کا ایک ہی کام ہے، آئی ایم ایف سے کشکول لے کر بھیک مانگنا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.