You are currently viewing بلی سے حسن سلوک پر دنیا بھر میں مقبول ہونے والے امام کی ایک اور ویڈیو وائرل

بلی سے حسن سلوک پر دنیا بھر میں مقبول ہونے والے امام کی ایک اور ویڈیو وائرل

الجزائر (ڈیسک) نماز تراویح کے دوران بلی سے حسن سلوک سے دنیا بھر میں مشہور ہوجانے والے امام مسجد کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امام مسجد ولید محساس نماز کے بعد دعا مانگ رہے ہوتے ہیں کہ اسی دوران نوعمر لڑکا ان کے پاس آکر ان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر بوسہ دیتا ہے ، اسی دوران کئی بچے آکر ولید محساس سے والہانہ اظہار محبت کرتے ہوئے ان سے لپٹ جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل نماز تراویح کی براہ راست نشریات کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی تھی جب بلی چھلانگ مار کر پیش امام ولید محساس کے کندھے پر چڑھ کر بیٹھ گئی تھی تاہم امام نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلی سے بے نیاز ہوکر تلاوت جاری رکھ کر نماز مکمل کی۔ مذکورہ ویڈیو دنیا بھر میں مقبول ہوئی اور لوگوں نے امام مسجد کو خوب سراہا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7