الجزائر (ڈیسک) الجزائر کی حکومت نے نماز تراویح کے دوران بلی سے حسن سلوک سے پیش آنے والے پیش امام کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے والی ویڈیو میں نماز تروایح کے دوران امام مسجد کے کندھوں پر ایک بلی چڑھ کر بیٹھ گئی ۔
پیش امام ولید محساس نے پرسکون انداز میں قرأت جاری رکھی، کیمرے کی آنکھ نے محفوظ ہونے والا منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
مذکورہ ویڈیو کو دنیا بھر میں بے حد پسند کیا گیا اور اب تک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیو کروڑوں مرتبہ دیکھی جاچکی ہے۔
Cat jumps on Imam during qiyam (taraweeh) prayers and he behaves exactly like any imam Insha’Allah would.#Ramadan pic.twitter.com/QHGXSgiZgK
— Alateeqi العتيقي (@BinImad) April 4, 2023
امام مسجد ولید محساس الجزائر کے رہنے والے ہیں۔ ویڈیو کی مقبولیت کے بعد الجزائر کی حکومت نے ان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔
الجزائر کے وزیر مذہبی امور ڈاکٹر یوسف بیلمہدی نے امام ولید محساس سے ملاقات کی اور ان کے حسن سلوک کی تعریف کی۔