You are currently viewing بلیک ہولز پر تحقیق کے لیے بھارتی سیٹلائیٹ خلا میں روانہ

بلیک ہولز پر تحقیق کے لیے بھارتی سیٹلائیٹ خلا میں روانہ

نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارت نے بلیک ہولز پر تحقیق کے لیے سیٹلائیٹ خلا میں روانہ کردیا۔
انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کی جانب سے ایکس رے پولر میٹر سیٹلائیٹ کو خلیج بنگال سے آج صبح لانچ کیا گیا۔
260 ٹن وزنی سیٹلائیٹ بلیک ہولز پر تحقیق کرے گا۔
اسرو کی جانب سے ”ایکس“ پوسٹ میں سیٹلائیٹ کے کامیاب لانچ کے بارے میں بتایا گیا۔
مذکورہ سیٹلائیٹ 3 کروڑ ڈالرز کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے جو بلیک ہولز کے قریب موجود ریڈی ایشن ودیگر عناصر کے ماخذ جاننے کی کوشش کرے گا۔
بتایا گیا کہ مذکورہ مشن 5 سال سے زائد عرصہ تک کام کرے گا۔

حالیہ سیٹلائیٹ بھیجنے کے بعد بھارت بلیک ہولز کی تحقیق کے لیے مشن روانہ کرنے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے۔
قبل ازیں امریکی ادارے ناسا نے 2021 میں اس حوالے سے مشن روانہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ بلیک ہول کائنات کا وہ اسرار ہے جسے کئی نام دیئے گئے ہیں، کبھی اسے ایک کائنات سے دوسری کائنات میں جانے کا راستہ کہا جاتا ہے تو کبھی موت کا گڑھا۔
ماہرین کے مطابق کوئی بھی ستارہ بلیک ہول اس وقت بنتا ہے جب اس کے تمام مادے کو چھوٹی جگہ میں قید کردیا جائے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7