You are currently viewing بلوچستان کا وزیراعلیٰ جیالا ہی ہوگا، آصف علی زرداری

بلوچستان کا وزیراعلیٰ جیالا ہی ہوگا، آصف علی زرداری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زردرای کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں نیا وزیر اعلیٰ ہر صورت جیالا ہی ہوگا۔
ذرائع کے مطابق زرداری ہاؤس اسلام آباد میں آصف علی زرداری کی زیر صدارت بلوچستان کے نومنتخب ارکان اسمبلی سے مشاورتی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں بلوچستان کے نومنتخب ایم پی ایز اور سینئر پارٹی قیادت نے شرکت کی، اجلاس کے دوران بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں آصف زرداری کا کہنا تھا بلوچستان میں نیا وزیراعلیٰ ہر صورت جیالا ہی ہوگا۔
دریں اثناء پیپلز پارٹی بلوچستان نے اتحادی حکومت بنانے کے لیے بات چیت کا اختیار آصف زرداری کو دے دیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.