You are currently viewing بلوچستان کا مستقبل روشن ہے، جنرل راحیل شریف
AZ 06

بلوچستان کا مستقبل روشن ہے، جنرل راحیل شریف

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) آرمی چیف نے صوبائی دارلحکومت میں خوشحال بلوچستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان سے نہایت خاص رشتہ ہے اور صوبے کا مستقبل روشن دکھائی دیتا ہے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک افواج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے اور پاک فوج کی قربانیوں سے ملک میں جلد امن قائم ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گردوں کو بیرونی مدد حاصل ہے ،آپریشن ضرب عضب کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور دہشت گردوں کو ختم کر کے دم لیں گے۔

اس موقعے پر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سول اور ملٹری قیادت ایک صفحے پر ہے، یہ ملک ہم سب کا ہے اور ہم نے اسے مل جل کر چلانا ہے۔