You are currently viewing بلوچستان میں پی پی امیدواروں کے گھر اور دفتر پر دستی بم حملے

بلوچستان میں پی پی امیدواروں کے گھر اور دفتر پر دستی بم حملے

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) کوئٹہ اور ضلع کیچ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے گھر اور انتخابی دفتر پر دستی بم حملے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سریاب روڈ گاہی خان چوک کے قریب پی پی پی کے رکن صوبائی اسمبلی میر علی مد د جتک کے انتخابی دفتر پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دستی بم پھینک دیا۔
دستی بم پھٹنے سے ا نتخابی دفتر کے باہر موجود 5 کارکن زخمی ہوئے جبکہ 3گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
زخمیو ں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
علی مدد جتک کے مطابق وقوعہ کے وقت وہ دفتر میں موجود تھے اور وہ کارنر میٹنگ میں شرکت کی تیاری کر رہے تھے۔
دریں اثناء ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار ظہور بلیدی کے گھر پردستی بم حملہ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر حسین جان کے مطابق دستی بم ظہور بلیدی کےگھر کے اندر گر کر پھٹ گیا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔
علاوہ ازیں ضلع سبی کے مین بازار میں بھی دستی بم دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق سبی کے علاقے ریذیڈینسی روڈ پر ٹریفک پولیس کی چوکی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا۔
زوردار دھماکے کے ساتھ بم پھٹنے سے چوکی کو نقصان پہنچا تاہم معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.