You are currently viewing بلوچستان میں دہشت گردی: 9 مغوی مسافروں سمیت 11 افراد قتل

بلوچستان میں دہشت گردی: 9 مغوی مسافروں سمیت 11 افراد قتل

نوشکی (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع نوشکی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 مختلف واقعات میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر نوشکی کے مطابق نوشکی کے مقام پر مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر کوئٹہ سےتفتان جانے والی بس روک کر 9 مسافروں کو اغوا کیا اور انہیں قریبی پہاڑوں کی جانب لے جاکر فائرنگ کا نشانہ بنادیا۔
پولیس کے مطابق 9 مغوی مسافروں کی لاشیں پہاڑی کے قریب پل کے نیچے سے ملی ہیں۔
مقتولین کا تعلق منڈی بہاء الدین سے بتایا گیا ہے۔
واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
دریں اثناء نوشکی میں قومی شاہراہ پر گاڑی پر فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 2 افرادجاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے۔
مقتولین نوشکی سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے غلام دستگیر بادینی کے قریبی عزیز بتائے جاتے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے نوشکی میں فائرنگ سے 11 افرادکے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ معصوم افراد پر حملوں میں ملوث دہشت گردوں کا پیچھا کریں گے، دہشت گردی کے واقعات کا مقصد بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.