You are currently viewing بلوچستان میں بارشوں کا نیا سسٹم آج رات داخل ہو گا

بلوچستان میں بارشوں کا نیا سسٹم آج رات داخل ہو گا

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بارشوں کا نیا سسٹم آج رات بلوچستان میں داخل ہوجائے گا۔
نئے سسٹم کے تحت آواران، چاغی، خاران، لسبیلہ، خضدار اور ہرنائی میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مستونگ، جھل مگسی، نصیرآباد، سبی، ڈیرہ بگٹی، قلعہ سیف اللہ، زیارت، کوہلو اور ژوب اضلاع میں بارش متوقع ہے۔
علاوہ ازیں موسیٰ خیل، بارکھان، لورالائی میں جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 17 اور 18 اپریل کو بارش سے گوادر، کیچ، قلات میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 اپریل کی صبح تک بلوچستان میں موجود رہے گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.