You are currently viewing بلوچستان میں آپریشن کلیئرنس کے دوران بارودی سرنگ دھماکا، افسر اور 4 جوان شہید

بلوچستان میں آپریشن کلیئرنس کے دوران بارودی سرنگ دھماکا، افسر اور 4 جوان شہید

کوہلو (ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں باروردی سرنگ دھماکے میں افسر سمیت 5 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں خفیہ اطلاعات پر کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ دھماکا ہوگیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں افسر اور 4 فوجی جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء میں کیپٹن فہد، لانس نائیک امتیاز، سپاہی اصغر، سپاہی مہران اور سپاہی شمعون شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن عناصرکی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن اور خوشحالی کوسبوتاژ نہیں کرسکتیں۔ دوسری جانب لیویز حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 5 کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کے بعد قانون نافذ کرے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7