You are currently viewing بلوچستان: عدالت نے اعظم سواتی کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

بلوچستان: عدالت نے اعظم سواتی کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

کوئٹہ (ڈیسک) جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
اعظم سواتی کو آج صبح کوئٹہ کی جوڈیشل عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے اعظم سواتی کے دس دن کے ریمانڈ کا مطالبہ کیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالستار نے سینیٹر اعظم سواتی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔
عدالت پیشی کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی موجود تھے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قاسم سوری نے بتایا کہ عدالت نے اعظم سواتی کا پانچ دن کا ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔