You are currently viewing بلوچستان سے بڑی مقدار میں منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی

بلوچستان سے بڑی مقدار میں منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان سے بڑی مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قلعہ عبداللہ، سریاب روڈ اور گوادر سے مجموعی طور پر 1 ہزار 425 کلو چرس جبکہ کچلاک میں بائی پاس سے 38 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی۔
قلعہ عبداللہ میں گاڑی سے 1150 کلو چرس برآمد ہوئی، سریاب روڈ کے قریب سے 170 کلو اور گوادر کوسٹل ہائی وے سے 105 کلو چرس برآمد ہوئی ہے، اس دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا۔
ایک اور کارروائی کے دوران کچلاک بائی پاس سے 38 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.