You are currently viewing بلوچستان: ریاست مخالف نعرے بازی، سیاسی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ

بلوچستان: ریاست مخالف نعرے بازی، سیاسی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان پولیس نے کچلاک میں جلسے کے دوران ریاست مخلاف نعرے بازی پر سیاسی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے 25 کلو میٹر جنوب مغرب میں واقع کچلاک میں جلسہ کے دوران عوامی نیشنل پارٹی اور پشتونخوامیپ کے رہنماؤں نے ریاست مخالف نعرے بازی کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اے این پی رہنما اصغر اچکزئی، پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر نصر اللہ زیرے، یوسف کاکڑ سمیت دیگر کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.