You are currently viewing بلوچستان حکومت کا سارجنٹ قتل کیس میں عبدالمجید اچکزئی کی بریت کو چیلنج کرنے کا اعلان

بلوچستان حکومت کا سارجنٹ قتل کیس میں عبدالمجید اچکزئی کی بریت کو چیلنج کرنے کا اعلان

کوئٹہ (ڈیسک) بلوچستان حکومت نے بھی سارجنٹ قتل کیس میں سابق ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے ٹوئٹر کے ذریعے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا۔

واضح رہےکہ 4 ستمبر کو بلوچستان کی ماڈل کورٹ نے کوئٹہ میں ٹریفک سارجنٹ کے قتل کیس میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) مجید خان اچکزئی کو عدم ثبوت پربری کیا تھا۔

2017 میں بلوچستان کی اسمبلی کے رکن اور اس وقت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین مجید اچکزئی پرسارجنٹ عطاللہ کو گاڑی کی ٹکر سے ہلاک کرنے کا الزام تھا۔

ٹریفک پولیس انسپیکٹر عطا اللہ کی ہلاکت کا واقعہ 20جون 2017 کو کوئٹہ کے زرغون روڈ پر ایک گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.