You are currently viewing بلوچستان بلیلی دھماکا: زیر علاج زخمیوںمیں سے ایک اہلکار جاں بحق

بلوچستان بلیلی دھماکا: زیر علاج زخمیوںمیں سے ایک اہلکار جاں بحق

کوئٹہ (ڈیسک) چند روز قبل کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب خود کش دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں میں سے ایک اور زخمی اہلکار چل بسا۔
جاں بحق ہونے والوں افراد کی تعداد پانچ ہو گئی۔ انتظامیہ سے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق زخمی اہلکار گل جان سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں زیر علاج تھا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی تعداد سات ہے جو تاحال زیر علاج ہیں۔
یاد رہے کہ کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب خود کش دھماکے کے نتیجے میں 22 اہلکاروں سمیت 27 افراد زخمی ہوئے تھے۔
اہلکاروں کو پولیو ڈیوٹی پر لے جانے والے ٹرک سے خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا رکشہ ٹکرا دیا تھا۔