You are currently viewing بلوچستان اسمبلی کا آج طلب کردہ اجلاس ملتوی کردیا گیا

بلوچستان اسمبلی کا آج طلب کردہ اجلاس ملتوی کردیا گیا

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان اسمبلی کا آج طلب کیا جانے والا اجلاس ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کردیا گیا۔
بلوچستان اسمبلی سیکریٹریٹ کے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ کی جانب سے 23 اپریل کو سہ پہر تین بجے طلب کیا گیا تھا۔
بتایا جارہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کا اجلاس ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کردیا گیا ہے جس کے انعقاد کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
صوبائی اسمبلی کا موجود ہ سیشن 23 اپریل تا 2 مئی 10 روز جاری رہنا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.