کراچی (ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کا جائزہ لے رہی ہے۔
صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق اپنا آئینی اختیار استعمال کیا، ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور اس فیصلے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کی سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز معذرت کرچکی ہے جب کہ الیکشن میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا اختیار وفاق کو حاصل ہے۔
