اوکاڑہ (ڈیسک) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ظفر کالونی میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن وسطی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری آصف بلوچ کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
بلاول بھٹو نے آصف بلوچ سے ان کے مقتول بھائی کاشف بلوچ کی تعزیت کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے مقتول کاشف بلوچ کے والد اسلم بلوچ، والدہ ثریا بیگم اور اہلیہ انیلہ بلوچ،مقتول کاشف بلوچ کے بھائیوں عاطف بلوچ، اولمپئن عثمان بلوچ، ہمشیرہ رامش احتشام، خدیجہ آصف، نیلم عثمان اور ندیم بلوچ سے بھی اظہار افسوس کیا۔
انھوں نے مقتول کاشف بلوچ کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کاشف بلوچ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد ملزم کو فی الفور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔
