You are currently viewing بلاول بھٹو کی نواز شریف سے ملاقات کوئی اچھوتی بات نہیں ہے، رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر

بلاول بھٹو کی نواز شریف سے ملاقات کوئی اچھوتی بات نہیں ہے، رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر

ٹنڈومحمدخان (ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی نواز شریف سے ملاقات کوئی اچھوتی بات نہیں ہے، وقت کے لحاظ سے اگر کوئی تنقید کرتا ہے تو اس کا مقصد یہ نہیں کہ وہ ساری زندگی اس پر تنقید کرتا رہے گا، بلاول بھٹو کا حسن اخلاق ہے کہ وہ نواز شریف کی عیادت کرنے جا رہے ہیں،

یہ بات انہوں نے تاجران فیڈریشن ،اور سٹیزن فورم ٹنڈومحمدخان کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔سید نوید قمر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سوچ وسیع ہونی چاہئے لیکن انہوں نے بلاول بھٹی کی ذات پر تنقید کی ، بجائے یہ بتائے کہ مہنگائی اور بیروزگاری روز بہ روز کیوں بڑہتی جا رہی ہے، اس کے لئے ان کی حکومت نے اب تک کیا کیا، عمرا ن خان کے دورہ تھر کے حوالے سے ان کہنا تھا کہ عمران خان اور آئے اور چلے گئے لیکن تھر کے لوگوں کو کیا ملا، انہوں نے کہا کہ میڈیا پر جتنی پابندیاں عائد ہیں اس سے پہلے کبھی نہیں تھی، البتہ آمریت کے دور میں ضرور ہوتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ٹنڈومحمدخان میں این آئی سی وی ڈی کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں ہے، کیونکہ اس کے قیام سے نہ صرف ٹنڈومحمدخان بلکہ اس کے گرد نواح کے اضلاع کے امراض قلب میں مبتلا افراد کو مفت علاج کی سہولیت میسر آ رہی ہیں، اور اب تک ہزاروں لوگ اس سے استفادہ بھی حاصل کر چکے ہیں، اس موقع پر رکن سندھ اسیمبلی سید اعجاز شاہ بخاری، ایم پی اے عبدالکریم سومرو، ڈپٹی کمشنر یاسر بھٹی، تاجران فیڈریشن کے صدر حاجی اسماعیل میمن،صدر پریس کلب مظفر خان رند، ڈاکٹر اقبال میمن،سابق ڈی سی سید برکات رضوی، اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.