You are currently viewing بلاول بھٹو کی اسپتال آکر آصف زرداری کی عیادت، والد کیساتھ ایک گھنٹہ گزارا

بلاول بھٹو کی اسپتال آکر آصف زرداری کی عیادت، والد کیساتھ ایک گھنٹہ گزارا

کراچی (ڈیسک) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے نجی اسپتال میں اپنے والد آصف زرداری کی عیادت کی۔

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری طبیعت کی ناسازی کے باعث کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اسپتال میں ایک گھنٹے سے زائد وقت گزارا اور اس دوران وزیر خارجہ نے والد کی طبیعت سے متعلق ڈاکٹروں سے معلومات حاصل کیں۔