You are currently viewing بلاول بھٹو زرداری 35 سال کے ہو گئے، کیک کاٹنے کی تقریبات کا انعقاد

بلاول بھٹو زرداری 35 سال کے ہو گئے، کیک کاٹنے کی تقریبات کا انعقاد

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز 35 برس کے ہوگئے۔
بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر انہیں پارٹی رہنماؤں اور جیالوں نے سالگرہ کی مبارک باد دی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 35ویں سالگرہ آج زرداری ہاؤس کراچی میں بھی جوش و خروش سے منائی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک ملک بھر کے مختلف مقامات پر پارٹی رہنماؤں کی موجودگی میں کاٹا گیا۔

پی پی رہنما شرجیم انعام میمن نے بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کراچی پریس کلب میں صحافیوں کے ہمراہ کاٹا۔
لبرٹی چوک پی ایس 66 حیدرآباد میں بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ منائی گئی۔

بلاول بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر بختاور اور آصفہ بھٹو کی جانب سے بچپن کی یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک بار دی گئی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.