مصر (ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کے درمیان مصر میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرمملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فرانس کی جانب سے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد پر وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ساتھ مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کے موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلے کے لیے اقدامات کو بھی سراہا۔ اس موقع پر فرانسیسی وزیر خارجہ نے موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلے کے لیے پاکستان کی عالمی امداد کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

بلاول بھٹو زرداری کی فرانسیسی ہم منصب سے مصر میں ملاقات
- Post author:نیوز پاکستان
- Post published:09/11/2022 17:50
- Post category:پاکستان / دنیا / ماحولیات / ملاقات
- Post last modified:09/11/2022 17:50
- Reading time:1 mins read
Tags: bilawal bhutto zardari, Catherine Colonna, egypt, French Foreign Minister, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news
Share the love Share this content
نیوز پاکستان
Exclusive Information 24/7