You are currently viewing بلاول بھٹو زرداری سے آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل ماریانو گروسی کی ملاقات

بلاول بھٹو زرداری سے آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل ماریانو گروسی کی ملاقات

اسلام آباد (ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی رافیل ماریانو گروسی نے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق بدھ کے روز ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے اٹامک انرجی کو صحت، زراعت، صنعت اور بجلی کے شعبے میں استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈی جی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے پاکستان کی نیوکلیئر صلاحیتوں کو سراہا۔ ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی رافیل ماریا نو گروسی پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد میں ہیں۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.