You are currently viewing بلاول بھٹوزرداری کا دورہ گلگت بلتستان، پی آئی اےکا فلائٹ شیڈول تبدیل

بلاول بھٹوزرداری کا دورہ گلگت بلتستان، پی آئی اےکا فلائٹ شیڈول تبدیل

اسلام آباد (ڈیسک)پی آئی اے نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے گلگت بلتستان کے دورے کا نزلہ عوام پرگراتے ہوئے پروازاعلان کردہ وقت سے 4 گھنٹے پہلے ہی روانہ کردی۔

پی آئی اے کی اسلام آباد سے اسکردوجانے والی پروازپی کے 451 کا فلائٹ شیڈول بلاول بھٹو زرداری کے دورہ اسکردو کی وجہ سے تبدیل کردیا گیا۔ ۔

پی آئی اے کی جانب سے پروازکے مسافروں کو وقت کی تبدیلی کا پیغام بھی بھجوا دیا مگرپرواز چار گھنٹہ پہلے صبح 9 بجے ہی روانہ کردی گئی جو دوپہرایک بے روانہ ہونا تھی۔ اسی پرواز سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین باول بھٹو زرداری کو بھی جانا تھا۔ پی کے 451 سے اسکردو جانے والے مسافر اسلام آباد میں ہی رہ گئے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلانے کے لیے بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان پہنچے ہیں، اس وجہ سے وہ جمعے کو کوئٹہ میں اعلان کردہا احتجاجی جلسے میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.