You are currently viewing بطور وکیل کہہ رہا ہوں پٹیشن چار تین کے تناسب سے خارج ہوئی، وزیر قانون

بطور وکیل کہہ رہا ہوں پٹیشن چار تین کے تناسب سے خارج ہوئی، وزیر قانون

اسلام آباد (ڈیسک) ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ بطور وکیل کہہ رہا ہوں کہ یہ پٹیشن چار، تین کے تناسب سے خارج ہوگئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ پڑھنے اور کابینہ میں اس پر بحث کرنے تک بطور وزیر قانون اس پر بات نہیں کرسکتا۔
وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اس سے قبل جسٹس یحییٰ اور جسٹس اطہر من اللہ نے بھی ازخود نوٹس پر اختلاف کیا تھا، آج فیصلے میں دو جج صاحبان نے مزید کہہ دیا ہےکہ یہ قابل سماعت نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں وزیر کی حیثیت سے نہیں بطور وکیل کہہ رہا ہوں کہ یہ پٹیشن چار، تین کے تناسب سے خارج ہوگئی ہے اور اس پر فیصلہ لاہور ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ میں ہونا چاہیے جہاں اس حوالے سے درخواستیں دائر ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7