You are currently viewing بشریٰ بی بی کو سب جیل میں سلو پوائزن دیا جا رہا ہے، گوہر خان

بشریٰ بی بی کو سب جیل میں سلو پوائزن دیا جا رہا ہے، گوہر خان

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سلو پوائزن دیا جارہا ہے۔
اڈيالہ جیل کے باہر میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی ذمہ داری ان لوگوں پر ہے جن لوگوں نے ان کو سب جیل میں رکھا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی کو سلو پوائزن دیا جارہا ہے، بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو طاقتور لوگ ذمہ دار ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا توشہ خانہ میں بھی تسلیم کرلیا گیا بانی پی ٹی آئی کا کیس بے بنیاد ہے۔
بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں کے خط سے متعلق سپریم کورٹ کے سوموٹو ایکشن پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خوشی کا اظہار کیا۔
یاد رہے بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے کھانے میں ٹوائلٹ کلینرکے 3 قطرے ملائے گئے اور انہیں آنکھوں میں سوجن، سینے اور معدے میں تکلیف ہوتی ہے۔
دوسری جانب عمران خان نے بھی بشریٰ بی بی کا معائنہ شوکت خانم کے ڈاکٹرعاصم یونس سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.