کراچی (ڈیسک) پاکستان ٹیلی ویژن کی سینئر اداکارہ و گلوکار بشریٰ انصاری نے ایف آئی اے کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔
سینئر اداکارہ نے اپنے نام سے چلنے والے جعلی اکائونٹس سے متعلق ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میرے نام سے بنے فیک اکائونٹس سے سیاسی گفتگو جاری کی گئی جس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔
بشریٰ انصاری نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر ان کا نام استعمال کرتے ہوئے ان کی اجازت کے بغیر پیجز اور اکائونٹس فعال ہیں، صرف ٹوئٹر پر 10سے زائد جعلی اکائونٹس میرے نام سے چل رہے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ میرے نام سے بنے اکائونٹس سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ٹویٹ بھی کیا گیا۔
