کراچی (ڈیسک) پاکستان سے سودی نظام کے خاتمے سے متعلق کراچی میں سیمینار سے معروف صنعت کار عارف حبیب نے خطاب میں کہا کہ علمائے کرام سے درخواست ہے کہ اس اجتماعیت کو آگے بڑھاتے ہوئے سودی نظام سے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔ عارف حبیب نے کہا کہ تمام پاکستانی سود سے چھٹکارا چاہتے ہیں، اسلامک بینکنگ کا نظام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج سے فیصلہ کروں کہ سودی نظام کا حصہ نہیں بنوں گا تو کیا پرانے گناہ معاف ہوجائیں گے۔ وفاقی ایوانِ صنعت و تجارت پاکستان کے قائم مقام صدر سلیمان چاؤلہ نے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ بزنس کمیونٹی سود کو حرام سمجھتی ہے، بینکس میں اسلامی بینکاری سہولت کو مکمل طور پر لاگو کیا جائے۔سیمینار میں گورنر سندھ، گورنر خیبر پختونخوا بھی شریک ہیں۔ سیمینار وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت اور مرکز الاقتصاد الاسلامی کے اشتراک سے ہو رہا ہے۔

بزنس کمیونٹی سود کو حرام سمجھتی ہےچھٹکارا حاصل کیا جائے، تاجر رہنما
- Post author:Umer Khan
- Post published:30/11/2022 18:06
- Post category:پاکستان / تجارت / کراچی
- Post last modified:30/11/2022 18:06
- Reading time:1 mins read
Tags: arif habib, Karachi, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news, seminar, Suleman Chawla