اسلام آباد(ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اصلاحات و خصوسی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ بزرگ شہریوں کےلیے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے،65سال اوراس سےزیادہ عمرکےشہری رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔
پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بزرگ شہری رجسٹریشن کےلیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پربھیجیں۔ انہوں نے کہا کہ 65سال اور اس سے زیادہ عمرکےشہریوں کوویکسین مارچ سےلگنا شروع کردی جائےگی۔