بریگیڈیئر مصطفیٰ برکی اور دیگر شہید سپاہیوں نے ملک کے تحفظ کیلئے جانیں قربان کیں، وزیراعظم

اسلام آباد (ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بریگیڈیئر مصطفیٰ برکی اور دیگر سپاہیوں کی شہادت پر بہت دکھ ہوا ہے۔
ہمارے بہادر سپوتوں نے ملک دشمن قوتوں سے اپنے ملک کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا کیونکہ یہ پاکستان کے تصور کے خلاف ہے۔ وزیر اعظم نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.