اسلام آباد:برما کے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کےخلاف تحریک انصاف نے پارلیمنٹ میں تحریک التو ا جمع کرادی ۔
تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں باضابطہ طور پر تحریک التواء جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر زندگی تنگ کر دی گئی ہے، ہزاروں لوگوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔ ان کے گھر جلائے جا رہے ہیں۔
تحریک التواء میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایوان میا نمار میں مسلمانوں کے قتل عام کا معاملہ فوری اٹھائے ،معاملے کی نزاکت کے پیش نظر ایوان میں جامع بحث کی جائے اور قومی لائحہ عمل سامنے لایا جائے۔