لندن (ڈیسک) برطانوی حکومت نے چین کے تیار کردہ سکیورٹی کیمروں کو رسک قرار دیتے ہوئے سرکاری محکموں، وزارتوں اور حساس مقامات پر نصب کرنے سے روک دیا۔ برطانوی وزیر اولیور ڈؤڈن نے پارلیمنٹ کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ویژوئل سرویلنس سے جڑے حال یا مستقبل میں برطانیہ کو درپیش سکیورٹی رسک کے پیش نظر چینی ساختہ سکیورٹی کیمروں کی سرکاری اداروں اور حساس مقامات پر تنصیب پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ برطانیہ نے چین کے اس قانون کی بھی حوصلہ شکنی کی جس کے تحت کمپنیاں نگرانی کے نظام کی انٹیلی جنس بیجنگ کی سکیورٹی سروسز کے ساتھ شیئر کرنے کی پابند ہیں۔
برطانیہ نے چین کے سکیورٹی کیمروں پر پابندی لگا دی
- Post author:Umer Khan
- Post published:25/11/2022 17:43
- Post category:ٹیکنالوجی / دنیا / قانون و انصاف
- Post last modified:25/11/2022 17:43
- Reading time:1 mins read
Tags: Britain, China, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news, restrictions, Security Cameras