You are currently viewing برطانیہ: شاہ چارلس کی سالگرہ تقریب کیلئے کی جانےوالی آزمائشی مشق میں تین فوجی ہوش ہو گئے

برطانیہ: شاہ چارلس کی سالگرہ تقریب کیلئے کی جانےوالی آزمائشی مشق میں تین فوجی ہوش ہو گئے

لندن (ڈیسک) برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس کی سالگرہ تقریب کے لیے کی جانے والی آزمائشی مشق کے دوران تین فوجی بینڈ پرفارمنس کے دوران بے ہوش ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ چارلس کی سالگرہ کے لیے تیاریاں شروع کی جا چکی ہیں اور اس حوالے سے ایک آزمائشی تقریب منعقد کی گئی، ویسے تو برطانیہ ایک سرد ملک ہے مگر آج کل موسم گرم ہے۔
ریہرسل کرنے والے فوجیوں نے روایتی وردی زیب تن کی ہوئی ہے جس میں مخصوص گرم ٹوپی بھی شامل ہے، موسم کی سختی کے باعث فوجی گرمی کی تاب نہ لا سکے اور بے ہوش کر گر گئے۔
گرمی کی وجہ سے گرنے والے فوجیوں کو فوری طبی امداد کے لیے لے جایا گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق اس روز درجہ حرارت 88ڈگری فارن ہائیٹ ریکارڈ کیا گیا جو برطانیہ کے روایتی موسم کے مقابلے میں زیادہ گرم ہے۔