لندن(ڈیسک)برطانیہ نے دنیا کی 50ٹاپ یونیورسٹیوں کے گریجویٹس کے لیے نئی ویزا سکیم کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت گریجویٹس کو ورک ویزا کی پیش کش کی جائے گی۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت نے گزشتہ روز ایک بیان میں بتایا کہ نئی اسکیم کے تحت دنیا کی ٹاپ یونیورسٹیوں کے ایسے گریجویٹس جو بی اے یا ماسٹر ڈگری ہولڈر ہیں 2سال جبکہ ڈاکٹریٹ ڈگری ہولڈرز 3سال کے ورک ویزے کی درخواست دے سکتے ہیں اور انہیں خاندان کے افراد کو اپنے ساتھ لانے اور طویل مدتی ملازمت کے ویزوں کی اجازت ہوگی۔نئی سکیم کے تحت خواہشمند افراد کے لیے لازمی شرط ہے کہ درخواست دہندگان کو درخواست کی تاریخ کے دن تک ڈگریوں کو 5سال سے زیادہ عرصہ نہ ہوا ہو۔ بیان میں کہا گیا کہ امیدواروں کا کوئی سکیورٹی اور کریمینل ریکارڈ نہ ہواور وہ انٹر میڈیٹ سطح پر انگریزی لکھنے بولنے اور پڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔