راولپنڈی (ڈیسک) پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی اردو اور پوٹھوہاری میں بات کی وڈیو وائرل ہو گئی۔ وڈیو میں ٹرنر پاکستانی عوام سے اردو زبان میں مخاطب ہیں۔ وڈیو میں انھوں نے کہا کہ
السلام علیکم
انگلینڈ اور پاکستان نے کرکٹ کی دنیا میں دھوم مچا دی ہے ، ٹی 20 سیریز کا دلچسپ مقابلہ رہا اور ٹی 20ورلڈ کپ فائنل بھی یادگار تھا، دونوں بار انگلینڈ کرکٹرز بازی لے گئے ،اب سب کی نظریں ہیں ٹیسٹ پر، کون سی ٹیم ہے بیسٹ ۔ پہلی سے 21دسمبر تک جیت اسی کی ہو گی جو گرم جوشی دکھائے گا ۔ لڑکو! جم کر کھیلنا کیونکہ ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار ۔
اردو میں پیغام کے بعد رکشہ ڈرائیور کے استفسار ۔ کتھے جلسو، پر ٹرنر نے رکشے والے کو پوٹھوہاری میں جواب دیا
او راجا جی، پنڈی جلساں،، میچ تکساں ۔ چلو چلیں
