You are currently viewing برطانوی پولیس نے عوام سے مقتول بچی سارہ کی معلومات فراہم کرنے کی اپیل کر دی

برطانوی پولیس نے عوام سے مقتول بچی سارہ کی معلومات فراہم کرنے کی اپیل کر دی

سرے (ڈیسک) برطانوی پولیس نے عوام الناس سے قتل کی گئی بچی سارہ سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی اپیل کر دی۔
برطانوی پولیس نے مقتول بچی سارہ کی کچھ نئی تصاویر بھی جاری کی ہیں جس کے ساتھ لوگوں کے درخواست کی گئی ہے کہ اگر کسی کے پاس بچی کے حوالے سے کوئی بھی معلومات ہوں تو فراہم کرے۔
جاری کی جانے والی تصاویر سارہ کی موت سے ایک ماہ قبل کی بتائی جا رہی ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سارہ شریف کی لاش 10اگست کو ووکنگ میں واقع گھر سے ملی تھی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سرے مارک چیپ مین کا کہنا ہے کہ بچے کے قتل کے حوالے سے معمولی معلومات بھی اہم ثابت ہو سکتی ہیں۔