لندن (ڈیسک) برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کابینہ میں رد و بدل کرتے ہوئے دو نئے محکموں کا اضافہ بھی کردیا۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق گریگ ہینڈز کنزرویٹو پارٹی کے نئے چیئرمین بنا دیے گئے۔واضح رہے کہ یہ عہدہ ندیم ضحاوی کی برطرفی کے بعد خالی ہوا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گرانٹ شاپس نئے سیکریٹری آف اسٹیٹ فار انرجی سیکیورٹی اینڈ نیٹ زیرو ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مشیل ڈونیلن سیکریٹری سائنس، اینوویشن اینڈ ٹیکنالوجی ہوں گے۔ کیمی بینڈوک نئی سیکریٹری بزنس اینڈ ٹریڈ کے ساتھ بدستور وزیر برائے امور خواتین اور مساوات بھی رہیں گی۔ جبکہ لوسی فریزر سیکریٹری کلچر میڈیا اینڈ اسپورٹس ہوں گی۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے دو نئے محکمے انرجی سیکیورٹی اینڈ نیٹ زیرو اور سائنس، انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی بھی بنادیے۔ نئے محکمے بلز اور مہنگائی میں کمی، معیشت کی ترقی اور اچھی تنخواہ والی ملازمتیں پیدا کریں گے۔
